لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ کیپٹن نوید میرا بہت اچھا دوست ہے لیکن کچھ لوگوں نے جعلی ویڈیو بنا کر ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کو سازش کی۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ كیپٹن نوید میرا اچھا دوست ہے، میں اس كے خلوص اور اخلاق سے بہت متاثر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ كچھ لوگوں نے سازش كر كے میری اور كیپٹن نوید كی جعلی ویڈیو بنا کر ہماری ساكھ كو نقصان پہنچانے کو کوشش کی مگر سازشی عناصر اپنے مقاصد میں كامیاب نہیں ہو سكے اور نہ ہوں گے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ كیپٹن نوید انتہائی مخلص دوست ہونے كے ساتھ نیک سیرت انسان بھی ہے، ہماری جو جعلی ویڈیو بنائی گئی اس كا راز فاش ہو چكا ہے، امریكہ میں بنائی گئی ویڈیو ان مخالفین كی سازش تھی جو میری شہرت سے خوفزدہ ہیں۔