کیپٹن نوید کے بعد میرا کا امریکی ڈاکٹر سے نئی دوستی کا انکشاف

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا اور مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے درمیان اختلافات کی وجہ بننے والی بنگالی حسینہ کے بعد امریکی ڈاکٹر کی اداکارہ سے ’’ گہری‘‘ دوستی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹر اسد سے اداکارہ میرا کی دوستی اسپتال کے پراجیکٹ کے دوران اس وقت ہوئی تھی جب انھوں نے اسپتال کی تعمیر کے لیے ایک طرف 25 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔

اور دوسری جانب اسپتال کو بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ امریکا میں قیام کے دوران اداکارہ میرا اور ڈاکٹر اسد اکثر مختلف مقامات پرایک ساتھ رہتے تھے اور دونوں کے درمیان بڑھتی دوستی کی وجہ سے کیپٹن نوید اور میرا کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر اسد نے ایک مرتبہ اداکارہ میرا کو فرسٹ کلاس کی ٹکٹ دے کر امریکا بھی بلوایا تھا۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا۔

تو انھوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال پراجیکٹ کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں لیکن اب میرا مقصد اسپتال کو بنانا ہے جس کو ہر صورت بنا کر ہی دم لونگی۔