لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان درحقیقت اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کے قیدی ہیں۔ عمران خان کسی شفافیت یا میرٹ پر یقین نہیں رکھتے۔
عمران خان کی نیت میں فتور ایسا رچ بس گیا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ چلنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پاکستان کے الیکشن کمیشن سے بنتی ہے، نہ پارٹی الیکشن کمیشن سے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے جسٹس وجہہ الدین کے ساتھ عمران خان کی نہ بنی، اب تسنیم نورانی سمیت دوسرے الیکشن کمیشن کے ممبران اور صوبائی سربراہ انہیں چھوڑ گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان رانجھا رانجھا کر دی آپے رانجھا ہوئی کے مصداق دھاندلی دھاندلی کرتے خود دھاندلی کی تصویر بن گئے ہیں۔