کپتان کو کارکردگی کیلئے 2 سال دینے چاہئیں، حفیظ

Hafeez

Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وارنر ،عثمان خواجہ اور اسمتھ کو جلد آؤٹ کردیں تو ہماری پوزیشن مضبوط ہو جائے گی۔ نئے کپتان کو پرفارمنس کے لیے کم از کم 2 سال دینے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو سوپر کے پروگرام’ بولیں کیا بات ہے‘ میں کہی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی ون ڈے کپتانی میں ٹیم توقعات کے مطابق ڈلیور نہ کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ میں دورہ انگلینڈ کے وقت 100فیصد فٹ نہیں تھا مگر یہ سیریز کھیلنا چاہتا تھا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ نئے آنے والے پلیئرز کو کم از کم دو سیریز دینی چاہئیں جبکہ ہر کپتان دو سال کے لیے بنایا جائے۔