کراچی (جیوڈیسک) کراچی سابق کپتان راشد لطیف کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے قائمقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کر دیا۔
ماضی کے وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے سندھ ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کی بطور قائمقام چیئرمین پی سی بی تقرری کو چیلنج کیا جس پر عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت تک نجم سیٹھی پی سی بی کے آئین میں دئیے گئے اختیارات میں رہتے ہوئے کام کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے آرٹیکل 6 کے مطابق قائم مقام چیئرمین کو بورڈ کی سالانہ میٹنگ بلانے یا ملتوی کرنے کے اختیار حاصل ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی، انتظامی یا مالی معاملات پر چیئرمین پی سی بی کو کوئی اختیار نہیں۔