کپتان کو سہاروں کی ضرورت نہیں، علیمہ خان

 Aleema Khan

Aleema Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کپتان کو سہاروں کی ضرورت نہیں، عمران خان کا خاندان فوجیوں سے بھرا پڑا ہے۔ ان کے چھ کزن جرنیل ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سہاروں پر یقین نہیں رکھتے۔ فوجی ایلئنز نہیں ہیں کہ انہیں نہ ملا جا سکے۔ کپتان کا تو پورا خاندان فوجی افسران سے بھرا ہوا ہے۔

علیمہ خان کامزید کہنا تھا کہ عمران خان کا مشن عوام کی حالت تبدیل کرنا ہے۔انہیں وزیراعظم کی کرسی کی کوئی ضرورت نہیں۔علیمہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ کراچی کے جلسے سے بڑا ہوگا۔لوگ کپتان سے ملنے کیلئے پہلے ہی تیار بیٹھے ہیں۔