کپتان برے پھنسے، ٹینٹ والوں نے میڈیا کو بنی گالا جانے سے روک کر پرانی رقم نکلوا لی

tents

tents

راولپنڈی (جیوڈیسک) کپتان کے قوم سے خطاب سے قبل پی ٹی آئی کو دھرنے کا حساب دینا پڑ گیا۔ ٹینٹ ڈیلر نے موقع دیکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ معاوضے کے تیرہ لاکھ نکلوانے میں کامیاب ہو گیا۔ دھرنے میں تحریک انصاف کو ٹینٹ سروس فراہم کرنے والوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے پر دھرنا دیدیا اور میڈیا کو خطاب کی کوریج کے لئے آگے جانے سے روک دیا۔

کپتان کے خطاب میں اس اچانک رکاوٹ پر پی ٹی آئی کو مصیبت پڑ گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تو 46 لاکھ کا تھا مگر مذاکرات میں تیرہ لاکھ پر مک مکا ہو گیا۔ تحریک انصاف نے ٹینٹ ڈیلر کو پانچ لاکھ پیر کے روز، 8 لاکھ آئندہ 2 ہفتوں میں دینے کا وعدہ کیا ہے۔