کپتان کو صرف وہ چیز منظور ہوتی ہے جو ان کے حق میں جائے : ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) انجمن تحفظ تاجران لاہور کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس پر عمران خان کے الزامات کے جواب میں خوب وار کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صرف وہ چیز منظور ہوتی ہے جو ان کے حق میں جائے۔ ضمنی انتخاب میں اپنے مدمقابل علیم خان کو بھی نہ بھولے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جھوٹےحلف نامے جمع کرائے اور وہ جھوٹ اب ان کے گلے پڑ چکا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے توقع ظاہر کی کہ دو مئی کو الیکشن کمیشن ان کے حق میں فیصلہ دے گا۔