جاول کی تاریخی جھیل کن پراؤ پر قبضہ کے خلاف بدین میں پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سجاول کی تاریخی جھیل کن پراؤ پر قبضہ کے خلاف بدین میں پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بااثر افراد کا جھیل پرسے قبضہ ختم کرواکر ہزاروں ماہیگیروں کو بھوکا مرنے سے بچایا جائے۔۔

ضلع سجاول کی تاریخی جھیل کن پراؤ پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کرکے ہزاروں ماہیگیروں کو بے روزگار کرنے کے خلاف بدین میں پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا، مظاہرین کے مظابق سجاول میں جھیل پر بااثر شخص نے قبضہ کرلیا ہے اور ماہیگیروں کے روزگار کو ختم کرکے انہیں بے دخل کر دیا ہے۔

جبکہ 2011 میں 1980 ایکٹ کے تحت سب جھیلوں پر سے ٹھیکیداری نظام کو ختم کردیا گیا تھا اس کے باوجود سجاو ل میں جھیل کو بااثر افراد کے حوالے کردیا گیا ہے جس کی سربراہی پاکستان پیپلز پارٹی کررہی ہے، مظاہرین نے مزید کہا کہ جب پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں تھی تب وہ ہم ماہیگیروں کے ساتھ کھڑی تھی اور ہماری جدوجہد میں شانا بہ شانا تھی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے غریبوں کے حقوق کو غسب کرنا شروع کردیا ہے اور اپنے وزراء کی جانب سے مختلف شہروں میں قبضہ کا کام شروع کردیا ہےاور سجاول کی جھیل پر قبضہ بھی اس کی ایک کڑی ہے جس کے باعث ہزاروں ماہیگیر بے روزگار ہوگئے ہیں، مظاہرین نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ کن پراؤ جھیل سے قبضے کو ختم کروایا جائے تاکہ ہزاروں ماہیگیر بھوکے مرنے سے بچ جائیں۔۔