ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی کار حادثے کے کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ سلمان خان پر غیر ارادی قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ چلے گا۔ ممبئی عدالت نے سلمان خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے اندر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
سلمان خان پر اٹھائیس ستمبر دو ہزار دو کو غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرا میں اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھا دی تھی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔