کار حادثہ میں ہارون آباد کے نوجوان پراپرٹی ڈیلر ارشد کاکا اور منظور احمد منشی ہلاک

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد : کار حادثہ میں ہارون آباد کے نوجوان پراپرٹی ڈیلر ارشد کاکا اور منظور احمد منشی ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق ارشد کاکا جیو پراپرٹی منظور احمد منشی جیو پراپرٹی۔ شیخ زاہداسٹام فروش سجاد کلو پراپرٹی ڈیلر راشد مرغی فروش پانچ دوست گزشتہ شام کار ہارون آباد سے رحیم یار خاں جا رہے تھے کہ راستے میں احمد پور شہر قیہ کے قریب کار حادثے کا شکار ہو کر نہر میں جا گری جس میں ارشد کاکا اور منظور احمد منشی ہلاک ہو گئے۔

مرحومین کے جنازے میںشوکت بسراء پی پی پی، حاجی یٰسین وائیٹل گروپ، رائو شعیب، حاجی معظم تحریک انصاف، یوتھ ونگ مسلم لیگ کے ضلعی صدر راجہ شاہد ،ملک افضل ، عاصم نذیر خاں، لالہ اقبال، رشید احمد، حاجی افضل، محمد نذیر، طارق نذیر اعجاز احمد،محمد احمد، فیصل مجید، صحافیوں سمیت مختلف طبقہ جائے زندگی سے رکھنے والے اور تاجران سمیت کثیر لو گوں نے شرکت کی اور مرحومین کی روح کیلئے دعا کی۔