گاڑی کے کالے شیشے، قومی کرکٹر کامران اکمل کا چالان

Kamran Akmal

Kamran Akmal

لاہور (جیوڈیسک) قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کے کالے شیشے لگانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کا چالان کر دیا گیا ہے۔

کامران اکمل ائیر پورٹ سے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر ٹریفک پولیس نے ان کی گاڑی کے شیشے کالے ہونے پر ان کا چالان کر دیا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل کامران کے بھائی عمر اکمل کا بھی بارہا چالان ہو چکا ہے۔