ممبئی (جیوڈیسک)ودیا بالن گاڑی پر کالے شیشے لگانے پر متعدد بار بھاری جرمانے کے باوجود نہ ہٹانے پر بضد ہیں۔ بھارتی اداکارہ ودیا بالن اپنی گاڑی کے کالے شیشوں پر متعدد بار جرمانوں کی زد میں آنے کے باوجود انہیں نہ ہٹانے پر بضد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چہرے کو دھوپ سے بچانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتیں۔
ممبئی ٹریفک پولیس کی جانب سے ودیا بالن کو گاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے کئی بار بھاری جرمانے کئے گئے ہیں لیکن وہ ہیں کہ اپنی گاڑی سے کالے شیشے ہٹانے سے مسلسل انکاری ہیں جب اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی جلد انتہائی حساس ہے اور وہ دھوپ برداشت نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی دو وجوہات ہیں ایک یہ کہ وہ لوگوں کی غیر ضروری توجہ سے بچنا چاہتی ہیں اور دوسرا وہ اپنے چہرے کو دھوپ سے بچانا چاہتی ہیں وہ اپنے چہرے کو بچانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتیں۔