کولمبیا (جیوڈیسک) لاطینی امریکی ریاست کولمبیا میں کار بم دھماکے میں ایک پولیس افسر سمیت دو افراد ہلاک جبکہ تین سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق کار کو جنوب مغربی علاقے ایل پالو سے چار سو پچاس کلو میٹر واقع بگوٹا کے قریب فوجی چیک پوسٹ پر رکنے کے لیے کہا گیا تاہم اس دوران کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر اور ایک شہری ہلاک جبکہ تین سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
کار بم حملے کی ذمہ داری فری آرمڈ فورسز آف کولمبیا نے قبول کر لی ہے۔ ایف اے آر سی نے کولمبیا کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ایسے مزید دھماکے کریں گے۔