چکوال : راجہ یاسر سرفراز گزشتہ روز 1 ماہ کے امریکہ کے نجی دورے سے پاکستان واپس پہنچے آتے ہی ضلع بھر کے تمام عہدہ داورں اور ورکرز کے ساتھ باہمی مشاورت کی اورراولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی احتساب ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے تجاویز پر غور کیا اور ایک بڑے جلوس کے ساتھ احتساب ریلی میں بھرپور شو آف پاور کیا۔
وزیراعظم کے خلاف لگنے والے الزامات کا احتساب اس وقت کی اہم ضرورت ہے اور خان صاحب ہی وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو ملکی نظام میں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا پختہ ارادہ اور ہمت رکھتے ہیں اور وہی واحد ایسی شخصیت ہیں جو عوام کو قائل کر کے جمہوری رویے کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے حکمرانوں پر سیاسی تحریک چلا کر ملک میں احتساب اور انصاف کا نظام قائم کریں گے۔