رنگون(جیوڈیسک)امریکہ کی کار ساز کمپنی فورڈ میانمار کے دارالحکومت میں شو روم کھولے گی۔ امریکہ کی کار بنانے والی مشہور کمپنی فورڈ نے میانمار میں شو روم کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فورڈ کے ایشیا اوقیانوس کے ریجنل مینجر ڈیوڈ ویسٹر مین نے کہا کہ کمپنی نے دارالحکومت ینگون میں شوروم کھولنے کے سلسلے میں میانمار کی بڑی کمپنی کیپیٹل ڈائمنڈ سٹار گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
گزشتہ سال میانمار کی فوجی قیادت کے استعفی کے بعد ملک میں جمہوری اصلاحات متعارف کرائی گئی جن پر عالمی برادری نے میانمار پر عائد پابندیاں معطل کر دی تھی جس کے بعد غیر ملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے یہاں کا رخ کرلیا ہے۔ ڈیوڈ ویسٹر مین نے کہا کہ فورڈ کمپنی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔