کار سواروں کی ٹکر سے 15 سالہ موٹر سائیکل سوار ماجد علی جاں بحق

 Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کار سواروں کی ٹکر سے 15سالہ موٹر سائیکل سوار ماجد علی جاں بحق، تنویر احمد نے ہماری ہمشیرہ کو اغوا کیا تھا جس کا اہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھاجس کی وجہ سے ملزمان نے میرے بھائی قتل کیا، عابد علی مو قف، تفصیلات کے مطابق دیپار پور کے رہائشی عابد علی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ہم محنت مزدوری کے سلسلہ میں کاہنہ کے علاقہ میں رہائشی پذیر ہیں کہ گزشتہ رات میں چھوٹا بھائی عمر 15/16سال بیدیاں سے واپس آ رہا تھا کہ سفید رنگ کی کار جسے ظفرچلا رہا تھا جس کے ساتھ تنویر احمدو دو نا معلوم افراد بیٹھے ہوئے تھے نے ٹکر مار کر میرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا جو جزل ہسپتال لاہور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

وجہ عناد تنویر احمد نے چار ماہ قبل میری ہمشیرہ ساجدہ بی بی کو اغوا کر لیا تھا جس کی تھانہ کاہنہ میں درج ہے، میری ہمشیرہ نے تنویر احمد کے حق میں بیان دے دیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے عابد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126