لاہور (جیوڈیسک) معرف کرکٹر عمر اکمل لاہور میں ٹریفک اشارہ توڑنے پر روکنے والے وارڈن سے الجھ پڑے، آل رائونڈر کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
عمر اکمل نے حسین چوک لاہور میں نہ صرف ٹریفک سگنل توڑا بلکہ روکنے والے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور اسے معطل کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔
اے ایس پی زاہد انور نے بتایا کہ تین ٹریفک وارڈنز نے عمر اکمل کو روکا تو پاکستانی بلے باز نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا، عمر اکمل نے کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔ عمر اکمل کیخلاف دفعہ 506،353،186 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے سابق اولمپیئن قاسم ضیا کی بیٹی انعم ضیا بھی ایلیٹ فورس کے جوان کو تیز رفتار ڈرائیونگ سے زخمی کر چکی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے قانون سب کے لئے برابر ہے، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔