کار چھین کر فرار ہونیوالے 2 ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار

Arrested

Arrested

فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو پولیس مقابلے کے بعد پکڑے گے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 69 گ ب کے قریب 4 ڈاکو شہری سے کار چھین کر فرار ہو گئے ۔ پٹرولنگ پولیس جسوآنہ بنگلہ نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو مسروقہ کار اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پٹرولنگ پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ ایس پی جڑانوالہ عارف شہباز وزیر کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکو ہیرا کا تعلق خانقاں ڈوگراں جبکہ شاہد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے ۔