راولپنڈی (جیوڈیسک) کینٹ پولیس نے کار چوری ،نقب زنی اور ڈکیتی کی 59 وارداتوں میں ملوث 14 سے زائد ڈاکوئوں پر مشتمل چار گینگ گرفتار کر لئے، ملزمان سے 6 گاڑیاں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ ملزمان نے مجموعی طور پر پونے چار لاکھ روپے شہریوں سے چھیننے کا اعتراف کر لیا اس حوالے سے ڈی ایس پی کینٹ راجہ طیفورنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے تین رکنی ڈاکوئوں تاصف جاوید محمد شفیق اور محمد شریف پر مشتمل گینگ کو گرفتار کیا
جنھوں نے 6 وارداتوں میں 19400 روپے اور طلائی زیورات لوٹنے کا اعتراف کیا، ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، دس ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی، سرفراز اسلم، وسیم الرحمن اور نعیم اختر پر مشتمل دوسرے گینگ کو بھی تھانہ ویسٹریج پولیس نے گرفتار کیا، ان ملزمان نے 23 وارداتوں میں 3 لاکھ 59 ہزار روپے نقدی اور موبائل چھینے، ملزمان سے دو 30بور پسٹل برآمد ہوئے ہیں، خاور چنگیز، عقیل زیب، قمر عباس اور غیور خان پر مشتمل تیسرا گینگ بھی تھانہ ویسٹریج پولیس نے گرفتار کیا
ان سے بھی تیس بور کے دو پسٹل برآمد ہوئے ہیں، تھانہ نصیر آباد پولیس نے دیوان علی عرف صفدر بلوچ، جہانگیر، عرفان اور ارشاد پر مشتمل چوتھا گینگ گرفتار کیا، ملزمان نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 27 وارداتوں کا اعتراف کیااور ان سے چھ چوری شدہ گاڑیاں، کار جیمر، جعلی نمبر لپیٹ اور چابیاں برآمد ہوئی ہیں، چوتھے گینگ بارے دعوی کیا جارہا ہے کہ ملزمان نے دس وارداتوں کو ٹریس کروا دیا۔