اٹھارہ ہزاری (جیوڈیسک) تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کا رہائشی ملک جابر اعوان اپنے اہلخانہ کے ساتھ رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے بعد گوجرانوالہ سے واپس آ رہا تھا۔
لشاری پل کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آ جانے سے کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ملک جابر، ملک قلب اعوان اور دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تمام زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر روڈو سلطان منتقل کر دیا۔