وینزویلا میں مین ٹرانسمیشن لائن خراب ہونے کے باعث بجلی منقطع ہوگئی۔ چوبیس ریاستیں اندھیرے میں ڈوب گئیں۔ بجلی منقطع ہونے کے باعث کاروباری مراکز بند کردیئے گئے جبکہ اندھیرے اور سگنل بند ہونے کے باعث ملک کے اہم شہروں میں ٹریفک جام ہوگیا۔
حکام کے مطابق ملک کے مغربی اور مرکزی حصے کی ٹرانسمیشن لائن میں نقص پیدا ہونے کے باعث پیش آیا۔ صدر نیکولس میدورو نے بریک ڈان کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کے پیچھے سیاسی مخالفین کا ہاتھ ہے۔