کاروانِ جامی عازمین حج اور عمرہ پر جانے والے زائرین کی خدمت کیلئے کوشاں ہے

گجرات : کاروانِ جامی عازمین حج اور عمرہ پر جانے والے زائرین کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو کاروانِ جامی صاحبزادہ غلام مرتضیٰ سیفی نے صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز سے گفتگو کے دوران کیا، انہوںنے کہا کہ عازمین حج کی بہترین خدمت کاروانِ جامی کا مشن ہے۔

اس سلسلہ میں دن رات خدمت کے مشن کے تحت کام جاری ہے، اور ہمارا اعتماد ہے کہ لوگ جوق در جوق ہماری خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز نے کاروانِ جامی کی خدمات کو بے حد سراہا جو بہتر انداز میں کام کر رہی ہے اور پنجاب نعت کونسل کی طرف سے صاحبزادہ غلام مرتضیٰ سیفی کو بھرپور کامیابی کی یقین دہانی کروائی۔