کاروان مالک اشتر کے زیراہتمام عازمین حج کا قافلہ وطن واپس پہنچ گیا

Pilgrims

Pilgrims

گجرات (جی پی آئی) کاروان مالک اشتر کے زیراہتمام عازمین حج کا قافلہ وطن واپس پہنچ گیا، کاروان مالک اشتر اور پیس ٹریولز کے زیر اہتمام قافلہ میں 110عازمین حج شامل تھے۔ چیف ایگزیکٹو سید اظہر نقوی، سید محمد علی نقوی اور سید آصف رضا نقوی کی نگرانی میں یہ قافلہ سعودی عرب پہنچا۔

عازمین حج کی رہنمائی کے لئے جید علماء کرام وگائیڈ موجود تھے VIPرہائش،کھانے، قربانی، میڈیکل، ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی گئی۔ عازمین حج نے سید اظہر نقوی اور ان کی تیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔