چار بڑی گیس فیلڈز سالانہ مرمت کے لئے بند

Gas

Gas

ملک کی چار بڑی گیس فیلڈز سالانہ مرمت کے لئے بند کردی گئی ہیں، ترجمان سوئی ناردرن کمپنی کے ترجمان کے مطابق مول، ساون، تاجل اور گرگری گیس فیلڈز کو سالانہ مرمت کے لئے بند کیاجارہا ہے۔ جس کے باعث پنجاب زون ٹو کی صنعتوں اورسی این جی سیکٹر کو آج صبح چھ بجے سے گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلیے بند کردی۔

گئی ہے۔ ،ترجمان کے مطابق زون ٹو میں فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان گوجرانوالہ،گجرات، اسلام آباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔ زون ٹو میں گیس فراہمی کا نیا شیڈول اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا