کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا

 Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی (خصوصی رپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر کی کاوشوں سے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں انشا اللہ کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل ٹائون سمیت شاہ فیصل کالونی میں قائم 50 بستروں کا اسپتال ،میٹرنٹی ہومز سمیت تمام طبی مراکز کو فعال بناکر معیاری طبی سہولیات عوام تک پہنچا یا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل کالونی میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے دورے پر کیا ۔کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل ٹائون کے تحت لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اس موقع پر ماہر امراض قلب سمیت دیگر امراض سے متعلق طبی ماہرین موجود تھے کیمپ پر شوگر ٹیسٹ ،کولیسٹرول ٹیسٹ ،ہڈیوں کا ٹیسٹ ،الیکٹرو کارڈیوگرافی (ECG)،یوریک ایسڈ ٹیسٹ اور ڈوپلر ٹیسٹ اور مریضوں کو طبی مشورے اور ادویات مفت فراہم کئے گئے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل ٹائون کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قابل تحسین عمل قرار دیا فری میڈیکل کیمپ کے مختلف شعبوں کے دورے پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو ہر شعبے میں سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے جد وجہد میں مصروف ہے انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور ویژن پر عمل کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے۔