لاہور (جیوڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد سو بیڈز کی ایمرجنسی پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک نے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی کا منصوبہ آئندہ ہفتے حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔
جس میں مخیر حضرات کی طرف سے 22 کروڑ روپے کی آفر آئی ہے۔ جہاں ایمرجنسی میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ایمرجنسی 11 ماہ میں مکمل ہوگی۔ ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر سڑک بھی کشادہ کی جائے گی جس کے لئے ٹیپا کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔