فیرئیر بزنس سینٹرپر جعلی غیر قانونی، غیررجسٹرڈ مینٹینس کمیٹی بھتہ خور قابض

فیرئیر بزنس سینٹر کی مینٹینس کمیٹی کے نام پر گذشتہ کئی سالوں سے نام نہاد افراد بلڈنگ کے دفاتر و دکانوں سے لاکھوں روپے وصول کر کے خردبرد کر گئے ہیں ۔ماہانہ لاکھوںروپے وصول کرنے والے غیر قانونی مینٹینس کمیٹی کے افراد نے دفاتر سے رقوم کی وصولی کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔مگر بلڈنگ کے دونوں میٹرز کے بلوں کی بھی ادائیگیاں نہیں کی ، جس کے باعث بلڈنگ کا ایک میٹر تو کئی سال قبل دولاکھ سے زائد کا ڈیفالٹر قرار دے کر کا ٹ دیا گیا تھا۔ جبکہ دوسرا میٹر بھی قریباً دس دن قبل کاٹ دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ غیرقانونی کمیٹی بھتہ خوروں کا گروپ ہر ماہ 70ہزار کے لگ بھگ کے اخراجات کرنے کادعویٰ کر تا ہے۔ مگر انہوں نے کبھی بھی اخراجات کی رسید یا کوئی ثبوت متعدد با ر کے مطالبات کے باوجود پیش نہیں کئے۔

Daily Yahoo Newsنے تقریباً پانچ برس قبل فرئیر بزنس سینٹر میں دفتر حاصل کیا اور دفتر حاصل کرنے کے بعد کئی سالوں تک باقاعدگی سے مینٹینس کی رقوم سلیم ریاز نامی افراد کو ادا کرتا رہا۔ مگر جب Yahoo Newsکی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ مذکورہ افراد کی مینٹینس کمیٹی سراسر غیر قانونی اور خود ساختہ ہے اور مذکورہ افراد رقوم وصول کر نے کے باوجود، اخراجات کے ثبوت یا رسید پیش کرنے میں ناکام رہے تو Yahoo Newsکی جانب سے ادا کی گئی خطیر رقوم کا حساب طلب کیا ۔ جس پر مذکورہ دنوں افراد فرار ہوگئے۔ پولیس دونوں افراد کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے۔ ریاز نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ سیکنڈ فلور پر قائم ایک ٹریولنگ ایجنٹ کا ملازم ہے جو کہ اسے کمیٹی فنڈز سے ماہانہ 7000روپے کی ادائیگی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمیٹی کی رقوم کی خردبرد میں ریاز اس کا سرپرست ٹریولنگ ایجنٹ بھی پوری طرح ملوث ہے۔ DIGساوتھ کی ہدایت پرSSPساوتھ سلیمان سید مذکورہ معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

مذکورہ بھتہ خور گروپ نے جب دیکھا کہ تقریباً بلڈنگ کے سارے لوگوں کو ان کے کرتوں کا علم ہوگیا ہے تو انہوں نے رقوم انٹھنے کے کئے بلڈنگ کی پانی کی موٹر بند کروادی۔ Yahoo Newsنے جب چوکیدار سے دریافت کیا کہ پانی کی موٹر کیوں نہیں چلائی جاری تو اس نے کہا کہ بلڈنگ کی بجلی کا میٹر کٹ گیا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ لفٹ کے پاس موجود بلب پوری آب و تاب سے جل رہا ہے۔اور چوکیدارکے کمرے میں رکھا ٹی وی بھی مسلسل تفریح کے لئے آن رکھا جاتاہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بجلی کی موجودگی کے باوجود پانی کی موٹر نہ چلانے کا مقصد کیا ہے تو جواب یہ ہے کہ پانی بند کر کے بلنڈنگ کے مکینوں سے مزید بھتہ وصول کرنامقصد ہے۔ Yahoo Newsنے چوکیدار کو پانی کی موٹر چلانے کے لئے اپنے دفتر سے بجلی فراہم کر نے کی آفر بھی دی جوکہ اس نے یہ کہہ کر رد کر دی کہ ملک خوشحال نامی شخص نے اسے موٹر بند رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ مزیدمعلومات کر نے پر پتہ چلا کہ سیکنڈ فلور پر قائم ٹریولنگ ایجنٹ مذکورہ معاملے کی سرپرستی میں ہے اور تمام معاملات مافیا کی طرز پر چلائے جارہے ہیں۔

Yahoo Newsکی انتظامیہ کی جانب سے فرئیر بزنس سینٹر کے تمام آفس اورشاپس ہولڈرز سے گذارش ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ادائیگی کسی بھی غیر رجسٹرڈغیر قانونی مینٹینس کمیٹی کو نہ کریں ۔ مینٹینس کی وصول کرنے کے لئے آنے والے فردافراد سے ان کی کمیٹی کی حکومتی ادارے میں رجسٹریشن کا ثبوت طلب کریں اور تمام اخراجات کے شواہد و رسیدیں بھی طلب کریں جو کہ آپ کا قانونی حق ہے۔
ایک جانب تو غیر قانونی مینٹینس کمیٹیبھتہ خور گروپ کی جانب سے جعلی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ چند لوگوں کی جانب سے انہیںمینٹینس کی ادائیگی بند کئے جانے کے باعث ان پاس کمیٹی میں رقم موجود نہیں ہے تو دوسری جانب صورتِ حال یہ ہے کہ بلڈنگ کی صفائی پر ماہانہ تنخواہ پر مامور ماسی کو 15ہزار روپے کی رقم قرضے کے طور پر ٹریولنگ ایجنٹ کی ہدایت پر کمیٹی فنڈ زسے دی گئی۔ مذکورہ نوازشات کی وجوہات اور تفصیلات بھی خاصی معنی خیز ہیں!
سلیم ایاز نامی اشخاص نے نہ صرف ہزاروں روپے کی ماہانہ تنخواہیں کمیٹی فنڈ سے وصول کی ہیں بلکہ انہوں نے اپنے موبائل فونز کے کارڈ اور آمدو رفت کا کرایہ تک کمیٹی فنڈ سے وصول کیا ہے۔

تقیریباً70ہزار روپے ماہا نہ مینٹینس فنڈ کے نام پر وصول کرنے کے علاوہ ہر دوسرے مہینے میں بلڈنگ کی لفٹ میں جعلی خرابی پیدا کر کے 30ہزار روپے کا اضافی فنڈ بھی وصول کیا جاتا رہا ہے ۔ مذکورہ تمام اخراجات کی کوئی رسید آج تک پیش نہیں کی گئی جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ فنڈ کہاں جاتا رہا۔
یہ حقیقت بھی پیش نظر رہے کہ Yahoo Newsاوربلڈنگ کے دیگر ایماندار آفس وشاپس ہولڈررز (جو کہ غیر قانونی نان رجسٹرڈ مینٹینس کمیٹی کو بھتہ ادا کرنے سے انکار کر چکے ہیں)کے جان و مال کو کسی قسم کی کوگذندپہنچی تو اس کا ذمہ دار ٹریولنگ ایجنٹ اور اس کے تمام حواری ہونگے۔ جن کے نام و پتے کی تمام تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ افراد کو فراہم کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بنا رجسٹریشن کے مینٹینس کے نام پر رقم طلب کرنا بھتہ طلب کرنے کے مترادف ہے جس کی FIRبھی انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے تحت درج کی جاتی ہے اور اس جرم میں ملوث ملزمان کی ضمانت بھی نہیں ہو سکتی ،بنا رجسٹریشن کے رقوم طلب کرنے والے افراد کا مقدمہ بھی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلا کرمختصر عرصے میں اس کی سزائیں سنائی جاتی ہیں۔ اگر کوئی فرد بنارجسٹریشنقانونی حیثیت کے آپ سے رقم طلب کرنے توفوراً SHOپریڈی یار محمد رند،SSPساوتھ سلمان سید کو اطلاع کریں۔
توصیف حنیف
0321-2960002