لاہور (جیوڈیسک) لاہور نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نگرانوں کا کام انتخابات کرانا تھا وہ کرادیا اب جتنی جلدی ہو سکے انہیں گھر جانا چاہیے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں افریقہ شو 2013 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کور ٹ کے احکامات سب کے سامنے ہیں۔
جس میں واضح ہے کہ نگران حکومت کو بنیادی پالیسی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اورافریقی ممالک کو باہمی تجارت بڑھانی چاہیے۔ نجم سیٹھی نے گجرات میں بچوں کی وین کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔