نگران وزیراعظم کا انتخاب مفاہمتی سیاست کی آزمائش ہے،فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

لاہور(جیوڈیسک)لاہورمتحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا انتخاب مفاہمت کی اس سیاست کی آزمائش ہے جس کا ڈھول سیاستدان پانچ سال تک پیٹتے رہے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے انتخاب کا انحصار ملک کی دو بڑی جماعتوں پر ہیے۔

ان کی ذمہ داری ہے قوم کو اس اذیت سے جلد نکالیں ۔معاملہ کمیٹی میں حل ہو جائے۔الیکشن کمیشن کو زیر بار نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مرکز کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کسی سے مشاورت نہیں کرتی،ان کا آمرانہ طرز عمل اور غیر جمہوری رویہ اچھی مثال نہیں۔

ایم کیو ایم نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران عوام کی خدمت کو ہی انتخابی مہم سمجھا ۔پرویز مشرف کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک واپس آنا اور سیاسی رائے کا اظہار ان کا حق ہے۔