نگران وزیر اعظم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق اعتماد میں لیا جائے ،مسرت شاہین
Posted on February 27, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: تحریک مساوات پاکستان کی سرابرہ اور ماضی کی نامور اداکارہ مسرت شاہین نے مطالبہ کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق اعتماد میں لیا جائے خواہ وہ جماعتیں ایوان کے اندر ہوں یا ایوان کے باہر اس طرح ملک میں پر امن اور منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کو اب عوام ووٹ کی بجائے بوٹ ماریں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک نگران وزیر اعظم کے لیے کسی بھی حتمی نام کا اعلان نہ ہونا باعث شرم ہے۔
جبکہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ تے ہوئے ملک کو منگائی ،غربت اور بدنامی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے نگران وزیر اعظم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے مشاورت سے کام لیا جائے تاکہ نگران وزیر اعظم پر کسی بھی طرف سے انگلیاں نہ اٹھیں۔