نگران وزیراعظم کا معاملے احسن طریقے سے نمٹادینگے،اشتیاق احمد

Ishtiaq Ahmed

Ishtiaq Ahmed

کراچی(جیوڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے معاملے پر اگرپارلیمانی کمیٹی متفق نہیں ہوتی تو رات بارہ بج کر ایک منٹ پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آجائے گا اورایسے شخص کی نگران وزیراعظم کے طور پر تقرری کی جائے گی جو صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد کروا سکے۔

الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے بات چیت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہن اتھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کراچی میں ہیں ضرورت پڑنے پر وہ بھی اسلام آباد آجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے پاس اڑتالیس گھنٹے ہونگے اور یہ معاملہ احسن طریقے سے نمٹادیا جائے گا۔