کریبین پریمیئر لیگ پیر سے شروع ہوگی، مصباح آفریدی بھی کھیلیں گے

Misbah - Afridi

Misbah – Afridi

سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کریبین پریمیئر لیگ کا آغاز پیر سے ہو گا، لیگ میں شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت چھ کھلاڑی شرکت کریں گے کریبین پریمئر لیگ میں سینٹ لوشیا، اینٹیگا، بارباڈوس، جمیکا، گیانا، اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا۔

لیگ کیلئے پاکستان سے شعیب ملک، احمد شہزاد محمد حفیظ اور عمر اکمل پہلے ہی معاہدہ کر چکے ہیں ابپاکستانی کپتان مصباح الحق نے بھی سینٹ لوشیا سے کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے، سینٹ لوشیا کے کپتان ڈیرن سیمی نے مصباح کے علاوہ شاہد آفریدی کو بھی ٹیم شامل ہونے کی دعوت دی ہے، شعیب ملک اور عمر اکمل باربوڈوس کی نمائندگی کریں گے، جبکہ محمد حفیظ گیانا اور احمد شہزاد جمیکا سے کھیلیں گے۔