گستاخانہ خاکوں کے خلاف چیچنیا میں مظاہرے

Demonstration Chechnya

Demonstration Chechnya

گروزنی (جیوڈیسک) چیچنیا میں لاکھوں افراد نے نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے اظہار اور چارلی ایبڈو کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرے کیئے۔

دارالحکومت گروزنی میں (Love to Muhammad)محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کے آغاز پر ہزاروں رنگ برنگے غبارے فضامیں بلند کیے گئے، شرکاء کا کہنات ھا کہ اسلام امن ومحبت کا دین ہے ، گستاخانہ خاکوں پر مسلمان اشتعال میں نہ آئیں ، وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق تقریبا 10 لاکھ افراد نے مظاہرے میں شرکت کی ، قریبی ملکوں کے علماء اور آرتھو ڈوکس راہب بھی مظاہرے میں شریک تھے۔