گستاخانہ خاکوں کے خلاف آج جمعہ کو جماعة الدعوة کے زیر اہتمام حرمت رسول ریلی نکالی جائے گی

Talagang

Talagang

تلہ گنگ: گستاخانہ خاکوں کے خلاف آج جمعہ کو جماعة الدعوة کے زیر اہتمام حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی جائے گی جس میں شہر بھرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام اور جملہ تنظیمات بھی شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے جریدے میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعة الدعوة کے زیرا ہتمام آج بعد نماز جمعہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی جائے گی جس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے علماء ، وکلائ، اساتذہ، ڈاکٹرز ، تاجر اور سول سوسائٹی سمیت تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

ریلی کا آغاز بعد نماز جمعہ مرکز خالد بن ولید عقب دارا آٹوز سے ہو گا اور صدیق آباد چوک،پرانا لاری اڈہ ،ٹریفک چوک سے ہوتے ہوئے ریلی جی پی او چوک پہنچے گی جہاں جماعة الدعوة چکوا ل کے ضلع امیر مولانا عبداللہ نثار و دیگر خطاب کریں گے۔

ریلی میں شرکت کے لئے تلہ گنگ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و سیاسی شخصیات سمیت صحافیوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ جماعة الدعوة تلہ گنگ کے امیر محمد اصغر کا کہنا ہے کہ محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ محبت رسول ۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراپنے رسول ۖ کی شام میں گستاخی ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کر سکتے۔