فیصل آباد : نواز شریف لورز کے مرکزی کوآرڈی نیٹر سید طارق علی شاہ نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکے امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی سازش ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہودی لابی کی جانب سے نبی پاکۖ کی شان میں گستاخی کی جا رہی ہے اور ان کے خاکے شائع کر کے امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں اس گستاخ رسول کو سرعام بیچ چوراہے کھڑا کر کے گولیوں سے بھون دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جسارت کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔
طارق علی شاہ نے کہا کہ ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گھنائونی سازش کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کو قتل کی سزا دلوائیں تاکہ پوری دنیا میں جو مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اس کو کم کیا جاسکے اور اس گستاخ رسول کی موت تک فرانس کے ساتھ تمام قسم کے تجارتی وسفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔