گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیئے ہیں۔شیخ محمد عارف

Sheikh Mohammad Arif

Sheikh Mohammad Arif

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیئے ہیں۔ اگر یہود نصاریٰ نے اس قسم کی حرکات بند نہ کیں تو مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی رریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار شیخ محمد عارف محبوب ایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکریٹری تحصیل بار کروڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تمام مذاہب کے پیغمبروں کا پوری طرح احترام کرتے ہیں۔

لیکن افسوس کہ تمام انبیاء کے سردار حضور نبی کریم ۖ کی شان میں یہود و نصاریٰ اور اس کے ایجنٹ گستاخانہ خاکوں جیسی جسارت کرتے رہتے ہیں۔ فرانس کے میگزین میں حضور ۖ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اور ان کو سخت تکلیف پہنچی ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے اور اس سلسلہ میں دو ٹوک اور واضح مؤقف اپنائے۔