حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے۔فیض الحسن

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) فرانس کے میگزین میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے۔ جس سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس قسم کی حرکات پوری دنیا کا امن خراب کرنے کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور سازش ہے۔

یہ بات ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اطہر مقبول نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری اور ان کے ایجنٹوں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے پاکستان سمیت عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیئے ہیں۔ جس پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری نہ کی جائے۔ وگرنہ پوری دنیا کا امن خراب ہو گا۔

Abdul Shakoor

Abdul Shakoor

Ch Athar Maqbool

Ch Athar Maqbool

Faiz-ul-Hassan

Faiz-ul-Hassan

Tanveer

Tanveer