لاہور (پ ر) ہم فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ایسی مذموم حرکات سے جان بوجھ کر مسلمانوں کو اشتعال دلایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامورکالمسٹ عقیل خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سوچی سمجھی سازش ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی۔ آزادی اظہار کے نام پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مغرب کی اسلام دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں ڈنمارک،فرانس اور دیگر ممالک میں اس طرح کی حرکتیں کی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا او آئی سی کو یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے۔