گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں اور یہ یہودو ہنود کی امت مسلمہ کے خلاف گہری سازش ہے۔

حکومت کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھاتے ہوئے فرانس کیساتھ تجارتی وسفارتی تعلقات فی الفور ختم کرے اور اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کے تا کہ آئندہ ،کسی کافر کو ایسا کرنے کی ہمت نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں ضلع بھر کی سیاسی مذہبی طلباء تنظیموں اور جید علماء کرام و مشائخ عظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ جمعہ والے دن صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی کی زیرقیادت گستاخانے رسولۖ کے خلاف ایک عظیم الشان پر امن احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔جس میں شہر بھرکی جملہ ننظیمات اور اہل شہر کی عوام غیرت ایمانی کا ثبوت دیں گے ۔اجلاس سے چئیرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم نت کہا کہ گستاخ رسول ۖ کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔ مسلمان کٹ تو سکتا ہے مگر نبی کریم ۖ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دے گا۔سنی تحریک کے ڈویژنل کو ارڈنیٹر زاہد حبیب قادری نے کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے جریدے پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے یہ واقعہ عالمی عدالت میں چلایا جائے ۔علامہ آصف ہزاری نے کہا کہ اس واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

کہ اب عالم اسلام کو متحد ہو کر ایک اسلامی بلاک بنانا ہو گا اور ایسی جسارت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔اجلاس میں علامہ مفتی محمد حسین صدیقی،علامہ محمدنصیر احمد اویسی،علامہ محمد رفیق رضوی،علامہ محمد مفتی نصرت اللہ مجددی،علامہ محمد سرفرازاحمد فیاضی،چوہدری محمد شبیر مہر ،علامہ محمد ضیاء اللہ رضوی،علامہ محمد تنویر احمد فاروقی،سید خورشیداحمدشاہ مجددی۔علامہ محمد اکبر نقشبندی،خرم اسلم بٹ،سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں صاحبزادہ علامہ محمد دائود رضوی نے خصوصی دعا کی۔