لیہ+ کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار ) کروڑ نشیب کی بستی کلیاں میں ایک شخص امیر حسین کے باڑے کو اچانک آگ لگنے سے 18 بھیڑ بکریاں جھلس گئیں 10 موقع پر ہلاک 8 شدید زخمی ہوئیں MNA صاحبزادہ فیض الحسن موقع پر پہنچ گئے مالی امداد کا اعلان ۔تفصیل کے مطابق کروڑ نشیب کی بستی کلیاں کا امیر حسین جس نے مقامی NGOسے قرض لے کر بھیڑ بکریاں پالنا شروع کی تھیں۔ ،
گزشتہ رات باڑہ میں بھیڑ بکریا ں باند کر سو گیا صبح اُٹھا تو چھپر کو آگ لگی ہوئی تھی جس میں بندھی ہوئی 18بھیڑے بری طرح جھلس گئیں جس میں سے 10موقع پر جاں بحق اور 8شدید زخمی ہوگئیںآگ لگنے کی وجوہا ت معلوم نہ ہوسکی پولیس سرگردہ ہے۔