لیہ+ کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضور ۖ دونوں جہانوں کے لئے رحمت بنا ر بھیجے گئے ہمارا نبیۖ کل بھی زندہ تھا آج بھی زندہ ہے جو لوگ ایسا نہیں سمجھتے وہ اپنا نبی تلاش کریں ان خیالات کا اظہار ماسٹرحسن خان سیہڑ کے سسر ماسٹر اامام بخش کی قرآن خوانی کی تقریب سے تحریک مہناج القرآن کے رہنما مولانا ارشاد احمد سعیدی آف لاہور خطابمیں کیا انہوں نے کہا ہر ذی روح نے موت کا مزا چکھنا ہے مومن کی قبر جنت کا باغ ہے اللّہ تعالٰی نے دینا میں دو باگ لگائے ایک ایمان کا اور دوسرا کُفر کا ایمان کے باغ میں نماز روزہ سجدہ اور غلامی رسول ۖ کے پھل ہوں گے جبکہ کُفر کے باغ میں وہشت اور اندھیرا ہی اندھیرا ہو گا۔
جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کے مر کر سب کچھ ختم ہو گیا تو پھر مقام حشر اور قبر کا حساب کیا ہے نیک صالح متقی اور مومن کی موت اور ہے اور کافر کی موت اور کوئی محبوب اور کوئی مجرم بنا دیا جاتا ہے ہمارے نزدیک جینا بھی زندگی اور مرنا بھی زندگی تقاضے اور عنوانات بدل جاتے ہیں مصطفٰی ۖ کو نہ ماننے والا جہنم میں ڈالے جائے گا آئیے آج عہد کریں کہ حضور ۖ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں گے اس موقع پر MPA شہاب الدین خان سیہڑ ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،سر دار ریاض خان سیہڑ ،سردار ذیشان خان سیہڑ،کامران خان سیہڑ مظہر خان سیہڑ ،رانامحمد جمیل آڑھتی ،عادل شاہ جہان قریشی،غلام شبیر ،عمر دراز خان سیہڑ ،چوہدری شاہد گجر سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔