اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) نے حکومت سے شعبے کیلیے زیرو ریٹنگ کا مطالبہ کیاہے تاکہ جی ایس پی پلس کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکے۔
پی سی ایم ای کے چیئرمین میجر (ر) اختر نذیر خان نے کہا ہے کہ کارپٹ انڈسٹری کا سرمایہ ریفنڈ کلیمز کے باعث منجمد ہوچکا ہے جس سے شعبے کو مالیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ کارپٹس کی ملکی برآمدات 300 ملین ڈالر سے کم ہو کر 120 ملین ڈالر تک ہوگئی ہیں۔