جھنگ کی خبریں 31/3/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق روڈ گلگشت اڈا کے قریب کیری ڈبہ اور لینڈ کروزر کے درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم جس سے 35 سالہ عابد ولد گل محمد 45 سالہ غلام حیدر محمد ولد محمد سرفراز 55 سالہ محمد وارث ولدشیر محمد 40 حاضرہ بی بی زوجہ غلام حیدر 08 سالہ سیرت ناظم ولدصفدر عباس 10 سالہ شاہ زیب ولد سالہ صفدر عباس شدیدزخمی ہوا جنھین ٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں غلام محمد اور محمد وارث کو الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کر دیا گیا متاثرہ فیملی کا تعلق قائم بھروانہ ضلع جھنگ سے بتایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) لا ہور گلشن اقبال پارک میں ایسٹر کے روزدھماکہ مسیحی اور مسلم شہریوں دونوں کو ٹارگٹ کیا گیاہے معصوم لوگوں کی جانیں لینے والے انسانیت کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ایسے لوگوں کا مقصد صرف اور صرف ملک پاکستان میں تباہی اور بد امنی پیدا کرنا ہے ایسے لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ان باتوں کا اظہار نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی ) آرگنائزیشن کے چیئر مین آصف منور نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوںکا ایسٹر کے روز دھماکہ کرنے کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ملک میں مذہبی انتشار پھیلایا جائے اور بد امنی پیدا کی جائے لیکن ملک پاکستان کے آج کے شہری با شعور ہیں اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہیں ۔چند شر پسند عناصر اپنے اعزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ملکی سلامتی کی حفاظت کرنے والے ادارے ایسے لوگوں کا جلدخاتمہ کر دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چائلڈ لیبر ایکٹ کی آڑ میں لیبر آفیسر ظاہر کر کے دوکانداروں سے رقم ہتھیانے والے نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقہ مین بازار میں دو نوسر باز غلام عباس رہائشی ملتان اور ذوالفقار رہائشی محلہ قریشیاں شورکوٹ جو اپنے آپ کو لیبر آفیسر کے طور پر متعارف کروا کر مختلف دوکانداروں اور ہوٹل مالکان سے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈرا دھمکا کر دوکانداروں سے ہزاروں روپے ہتھیا لیے جس پر موقع پر موجود افراد کو شک گزرا تو انہوں نے وقوعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جنہوں نے فوری کاروائی کر تے ہوئے دونوں جعلی لیبر آفیسر کو سرینا ہوٹل مین بازار شورکوٹ کینٹ سے گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف بجرم زیر دفعہ 420/419،170ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔۔