کاریں، موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے 2 گروہوں کے 4 ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی نے کاریں اور موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالے 2 گروہوں کے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ بٹ کارچور گینگ کے سرغنہ عثمان بٹ عرف بٹ اور ساتھی علی رضا کو گرفتار کر کے ان سے 4کاریں، رکشہ، ماسٹر کیز اور گاڑیاں کھولنے کے دیگر اوزار برآمد کئے گئے۔

اسی طرح منا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ مستنصر علی عرف منا اور ساتھی عنصر علی کو گرفتار کر کے 4 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔