چارسدہ(جیوڈیسک)چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کے دوران دھماکے میں6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے سر ڈھیری بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب اے این پی کے امیدوار محمد احمد خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں دکانداروں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔
دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام سے تباہ شدہ موٹر سائیکل اور انسانی اعضا ملے ہیں۔ اے این پی کے امیدوار محمد احمد خان پی کے 17 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔