لاپروائی کا مقدمہ، اہلکاروں کی ضمانت

Judicial Magistrate

Judicial Magistrate

کراچی (جیوڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے غفلت و لاپروائی برتنے کے مقدمے میں گرفتار پو لیس اے ایس آئی محمد اعظم، سپاہی سجاد الرحمن اور کاشف یاسین کی فی کس 30 ہزار روپے کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز علی سولنگی کی عدالت میں غفلت و لاپروائی برتنے کے مقدمے میں گرفتار پولیس اے ایس آئی محمد اعظم ،سپاہی سجاد الرحمن اور کاشف یاسین کو پیشی کے لیے لایا گیا۔

اس موقع پر ملزمان پولیس آفیسر اور اہلکاروں کی طرف سے ضمانت کی درخواستیں داخل کی گئیں۔ مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے فاضل عدالت کے جج کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی غفلت و لاپروائی برتنے کی وجہ سے ڈیفنس تھانے کے لاک اپ سے چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبد الشکور فرا ر ہوگیا ہے۔