مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید کی سزا

Criminal

Criminal

جھنگ (جیوڈیسک) عدالت نے مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انوار احمد قریشی نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم رضوان حیدر شاہ کو عمر قید، 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق رضوان حیدر نے غلام عباس شاہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ دیگر پانچ ملزمان مظہر حسین شاہ، ثقلین شاہ، منظر شاہ، معصومہ بی بی اور منیر بی بی کوشک کی بنا پر بری کر دیا گیا۔