اسلام آباد: نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہری پور جی ٹی روڈ سرائے گدائی کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ صبح سویرے موضع سرائے گدائی روڈ دیدن کے مقام سے جی ٹی روڈ کے پاس کھیتوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جو تھانہ کوٹ نے قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کر دی۔

متوفی کی تلاشی پر اسکی شناخت ممکن ہو سکی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی محمد ارشاد ولد محمد مسکین سکنہ سرائے گدائی بازار میں حجام کی د کان کرتا تھا اور اکثر رات کو پیدل گھر آتا تھا خیال کیا جا تا ہے کہ اسے کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ڈر ئیور اسے قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ تھانہ کوٹ میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔