ہر صورت میں وارڈ نمبر 10 سے الیکشن میں حصہ لونگا۔ طارق منیر

کروڑ لعل عیسن : ہر صورت میں وارڈ نمبر 10 سے الیکشن میں حصہ لونگا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر محمد طارق منیر عرف گوگی جی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھائی اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی اور لوگوں کی بھلائی کیلئے بھر پور کوششیں کرونگا۔ وارڈ نمبر 10 کے عوام میرے ساتھ ہیں۔